Saturday, November 23, 2024, 10:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا اسرائیل پر حملہ ؛ امریکہ وکینیڈا کے بعدبرطانیہ کی بھی پابندیاں

ایران کا اسرائیل پر حملہ ؛ امریکہ وکینیڈا کے بعدبرطانیہ کی بھی پابندیاں

تازہ ترین پابندیاں دو افراد اور چار کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گی : فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل پر حالیہ ایرانی حملے کے بعد برطانیہ نے بھی ایران کی ڈرون اور میزائل بنانے کی صنعتوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانیہ کے ‘ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس’ نے کہا کہ لگائی گئی تازہ ترین پابندیاں دو افراد اور چار کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گی جو ایران کے ڈرون کی تیاری کے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف تجارتی پابندیوں کو اس کے ڈرونز اور میزائلوں کی پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزاء کی برآمد پر نئی پابندیاں متعارف کراتے ہوئے بھی بڑھایا جائے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایک بیان میں کہا ہے ‘ ایرانی حکومت کے اسرائیل پر خطرناک حملے سے ہزاروں شہریوں کی ہلاکت اور خطے میں وسیع تر کشیدگی کا خطرہ ہے۔ اس لیے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ ساتھ ہیں اور ایران کے ان مہلک ہتھیاروں کو تیار کرنے اور برآمد کرنے کی صلاحیت پر پابندیوں کو مزید سخت کرتے رہیں گے۔’

banner

خیال رہے برطانیہ نے پہلے ہی ایران پر 400 سے زیادہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے کی صنعتوں کو پابندیوں کا نشانہ بنانے کا اعلان امریکہ اور کینیڈا نے کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024