ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمرمیں نیوی گیشن کے تحفظ کے لیے امریکا کی حمایت سے ایک کثیر القومی فورس بنانے کی تجویز کو “غیر معمولی مسائل” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بحیرہ احمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے کنٹرول والے علاقے میں کوئی بھی حرکت نہیں کر سکتا۔‘‘ ۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کو بتایا تھا کہ واشنگٹن بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی محفوظ گذر گاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایک “میری ٹائم ٹاسک فورس” بنانے کے بارے میں “دیگر ممالک” کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ .
امریکی اور فرانسیسی بحری افواج نے بحری جہازوں کو حوثیوں کے قبضے یا حملے کے خطرے سے بچانے کے لیے بحیرہ احمر میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔