Monday, July 21, 2025, 11:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا حملہ: اسرائیل کی درخواست پر یو این کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ایران کا حملہ: اسرائیل کی درخواست پر یو این کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ایران کاحملہ عالمی امن،سکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے؛ اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کےمطابق رات 1 بجےہوگا۔

اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھےگئے خط میں کہا کہ ایران کاحملہ عالمی امن،سکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے۔

ایران نے جوابی خط میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

banner

واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔

اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024