Thursday, November 14, 2024, 6:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا خلیج عمان میں ایک بحری جہاز سے دور مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

ایران کا خلیج عمان میں ایک بحری جہاز سے دور مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

میزائل 1,700 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے پہلی بار جنگی جہاز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کاکامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن نے آپریشن کی تصاویر نشر کرتے ہوئے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے جہاز نے “پہلی بار بیلسٹک میزائل داغے”۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ “ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو ایک جہاز سے کامیابی کے ساتھ داغا گیا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”ہمارے بحری جہاز سمندروں میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ ایسی قوتوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے جو ہماری سلامتی کو خطرہ بنانا چاہتی ہیں”۔

banner

ایرانی ٹیلی ویژن نے وضاحت کی کہ شہید مہدوی کے جہاز سے داغے گئے دو میزائل “کم از کم 1,700 کلومیٹر کی رینج رکھتے تھے اور وسطی ایران میں ایک صحرائی مقام پر گرے۔

یہ آزمائشی بیلسٹک فائرنگ خلیج عمان کے علاقے سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024