Thursday, September 19, 2024, 5:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا شام میں کیے گئے اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

ایران کا شام میں کیے گئے اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

شام پر حملے اسرائیل کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں : ابراہیم رئیسی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے شام کے دارالحکمومت دمشق پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے اسرائیل کی ناکامی اور کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

انھوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے اور ایران مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی حملوں کو اشتعال انگیز اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

banner

واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے تھے۔ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024