Monday, December 23, 2024, 9:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا شہریوں کی گرفتاری کے خلاف امریکہ سے احتجاج

ایران کا شہریوں کی گرفتاری کے خلاف امریکہ سے احتجاج

دو ایرانی شہریوں پر جدید ترین الیکٹرانک اجزا ایران برآمد کرنے کی سازش کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے اٹلی اور امریکہ میں حساس امریکی ٹیکنالوجی ایران کو منتقل کرنے کے الزامات پر اپنے 2 شہریوں کی گرفتاری پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق امریکی استغاثہ نے مہدی محمد صادقی اور محمد عابدین نجف آبادی پر امریکی برآمد کنٹرول اور سینکشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید ترین الیکٹرانک اجزا ایران برآمد کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر برآمد کی گئی ٹیکنالوجی جنوری میں کیے گئے اس ڈرون حملے میں استعمال کی گئی تھی جس میں اردن میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے ان دعوؤں کو بے بنیاد الزامات قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

banner

ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار واحد جلال زادہ نے خبر رساں ایجنسی تسنیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف ظالمانہ اور یکطرفہ امریکی پابندیوں اور ان گرفتاریوں کو تمام عالمی قوانین اور معیارات کے منافی سمجھتے ہیں۔

واحد جلال زادہ نے کہا کہ وزارت نے اطالوی ناظم الامور اور تہران میں سوئس سفیر کو جو یہاں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں کو مدعو کیا تھا تاکہ گرفتاریوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ 38 سالہ عابدین نجف آبادی کو پیر کے روز اطالوی حکام نے امریکا کی درخواست پر اٹلی میں گرفتار کیا تھا۔

بیان میں دوسرے گرفتار شہری کی شناخت 42 سالہ دوہری امریکی-ایرانی شہریت رکھنے والے مہدی محمد صادقی کے نام سے کی گئی جنہیں امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024