Thursday, September 19, 2024, 5:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کی سپریم کونسل نے سابق صدر روحانی کو انتخابات میں شرکت سے روک دیا

ایران کی سپریم کونسل نے سابق صدر روحانی کو انتخابات میں شرکت سے روک دیا

یہ فیصلہ اس نظام پر قوم کے اعتماد کو مجروح کرے گا: روحانی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی سپریم کونسل نے سابق صدر حسن روحانی کو مارچ میں ہونے والے ایلیٹ اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

روحانی نے اپنے ایک بیان میں گارڈین کونسل کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر متعصبانہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس نظام پر قوم کے اعتماد کو مجروح کرے گا۔

گارڈین کونسل نے سابق صدر اور تین بار رکن اسمبلی رہنے والے حسن روحانی کی نااہلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

گارڈین کونسل نے یکم مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے دیگر سینکڑوں امیدواروں کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔

banner

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی عمر اس وقت 84 سال ہے، اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ نئی اسمبلی ان کے جانشین کے چناؤ میں اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ اس 88 رکنی اسمبلی کا انتخاب ہر 8 سال کے بعد کیا جاتا ہے۔

ان انتخابات میں تقریباً 12 ہزار امیدوار میدان میں اتریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024