Saturday, April 26, 2025, 8:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کے بندرگاہی شہر میں کنٹینر پھٹنے سے ہلاکت خیز دھماکے، چار افراد جان سے گئے

ایران کے بندرگاہی شہر میں کنٹینر پھٹنے سے ہلاکت خیز دھماکے، چار افراد جان سے گئے

بندر عباس بندرگاہ پر کنٹینر پھٹنے کی وجہ سے دھماکے ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں واقع بندرگاہ کے حامل بندر عباس شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

حکومتی حکام کی جانب سے دھماکوں میں تاحال چر افراد کی اموات اور 500 سے سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایرانی حکومت نے بتایا کہ عمارت میں متعدد کنٹینرز رکھے گئے تھے، جن میں ممکنہ طور پر کیمیکل موجود تھے جو ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

یہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ رہائشیوں کو اس کی آواز 50 کلومیٹر دور تک بھی ہوا۔

banner

ایران کی کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والا دھماکہ سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ہفتے کے روز بتایا کہ دھماکے کی وجہ کا تعین کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندرگاہ کے ایک سرے پر رکھے ہوئے متعدد کنٹینرز ممکنہ طور پر کیمیائی مواد پر مشتمل تھے جو اچانک پھٹ گئے۔جب تک آگ مکمل طور پر بجھ نہیں جاتی، اس واقعے کی وجہ اور نوعیت کے بارے میں درست اور خصوصی بیان جاری کرنا مشکل ہو گا”۔

جب کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق” آتش گیر مواد کو سنبھالنے میں لاپرواہی اس دھماکے میں ایک اہم عنصر تھی”۔ جبکہ نیشنل آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے سے تیل کی سہولیات متاثر نہیں ہوئیں۔

نیشنل ایرانین آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این آئی او آر ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کا علاقے میں ریفائنریوں، ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں یا تیل کی پائپ لائنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دھماکوں کے بعد بندر عباس بندرگاہ کے لیے ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ شپمنٹ معطل کر دی گئی ہے۔

ایران کی کسٹم اتھارٹی نے تمام کسٹم دفاتر کو حکم دیا ہے کہ وہ بندر عباس کی شاہد راجی بندرگاہ پر برآمدی اور ٹرانزٹ شپمنٹس کی ترسیل تاحکم ثانی روک دیں۔

دھماکے کے بعد ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے صوبائی گورنر اور ہلال احمر کے سربراہ سے فون پر الگ الگ بات چیت کی، وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بھی خصوصی تحقیقات کا حکم دیا اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کو علاقے میں بھیج دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024