کولمبو میں 10 ستمبر کو بابر اور کوہلی کے بلے نہیں بادل گرجیں گے
ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا اتوار کو شیڈول میچ بھی بارش سے متاثر ہوسکتا ہے
موسم کا حال بتانے والوں نے 10ستمبر بروز اتوار کو کولمبو میں ناموافق موسم کی پیش گئی کی ہے۔
ادارے نے رات میں بارش ہونے کا 96 فیصد اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا 58 فیصد امکان ظاہر کیا۔
ایک اور موسمیاتی ایجنسی ورلڈ ویدر آن لائن نے پیش گوئی کی کہ دن میں کولمبو کے پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے، جہاں ہائی وولٹیج مقابلہ ہونا ہے۔
2 ستمبر کو ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 266 رنز بنائے تھے تاہم پاکستان کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔