Saturday, September 7, 2024, 11:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ نے شکست دیدی۔

سعودی عرب میں ایشین 6 ریڈ بال اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ میں شاندار فتوحات کے بعد پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاہم ایونٹ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی۔

پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی تھی، دوسرے سنگل میں اویس منیر نے اچھا مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کیا جس کے بعد تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا ۔

banner

ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا۔

فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل کی حقدار رہی، پاکستان نے اس سے قبل ایشین 6 ریڈ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، پاکستان نے ایشین انڈر 21 میں گولڈ اور سلور میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024