Thursday, November 21, 2024, 2:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایشین گیمز میں 28 سال بعد پاکستان والی بال کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

ایشین گیمز میں 28 سال بعد پاکستان والی بال کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشین گیمز والی بال مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز میں 28 سال بعد ٹاپ 6 میں جگہ پکی کی۔

ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں والی بال کے ٹاپ 12 راؤنڈ میں عالمی نمبر 51 پاکستان نے عالمی نمبر 27 جنوبی کوریا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں دونوں کے درمیان سنسنی خیز انداز میں مقابلے کا آغاز ہوا، پاکستان نے 26 منٹ جاری رہنے والا پہلا سیٹ 19-25 سے جیتا۔پاکستان نے دوسرا سیٹ 22-25 سے جیت کر میچ میں برتری حاصل کی۔

banner

تیسرے سیٹ میں پاکستان نے 21-25 سے جیت کر 0-3 کی کامیابی حاصل کی۔

کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں 1994 کے بعد پہلی بار ٹاپ چھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔ پاکستان کوارٹر فائنل میں اتوار کو قطر سے مقابلہ کرے گی اور فتح کی صورت میں ایران سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024