Thursday, November 21, 2024, 6:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک کا روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

ایلون مسک کا روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

دولت امریکی صدارتی انتخابات کی سوئنگ ریاستوں کے ووٹرز میں تقسیم کی جائیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انہوں نے آئندہ چند ہفتوں تک روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

جی ہاں واقعی دنیا کے امیر ترین شخص روزانہ 10 لاکھ ڈالرز ایک فرد کو دیں گے۔

ان کی جانب سے یہ دولت امریکی صدارتی انتخابات کی سوئنگ ریاستوں کے ووٹرز میں تقسیم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے سب سے پہلے اہم سوئنگ ریاست پنسلوانیا کے ایک رجسٹرڈ ووٹر کو ایلون مسک نے 10 لاکھ ڈالرز دیئے۔

banner

اس ووٹر کا انتخاب ایلون مسک کے تشکیل کردہ امریکہ پیک گروپ نے قرعہ اندازی کے انداز سے کیا۔

ایلون مسک نے اس گروپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کو واپس وائٹ ہاؤس پہنچانے کے لیے قائم کیا ہے۔

ایلون مسک کو توقع ہے کہ اس انعامی رقم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ ووٹرز کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ایلون مسک کے گروپ کی پٹیشن پر دستخط کرنے والے افراد میں روزانہ کسی ایک کو 10 لاکھ ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے۔

اس پٹیشن میں آزادی رائے اور اسلحہ رکھنے کے حق کی بات کی گئی ہے جبکہ ان پر دستخط کرنے والوں کو کانٹیکٹ تفصیلات بھی درج کرنا ہوں گی۔

اس سے قبل ایلون مسک نے ہر اس رجسٹرڈ ووٹر کو 47 ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی جو سوئنگ ریاستوں میں اس پٹیشن پر دستخط کرے گا۔

امریکی انتخابی قوانین کے مطابق اس طرح کی پیشکش قانونی ہے، حالانکہ ایلون مسک کی جانب سے زیادہ تر رقم ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

ایلون مسک حالیہ برسوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے پرزور حامی کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے جولائی میں امریکہ پیک کو تشکیل دیا تھا تاکہ سابق صدر کی مہم کی سپورٹ کی جاسکے۔

اب تک وہ اس گروپ کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز عطیہ کر چکے ہیں۔

ایلون مسک اس وقت 240 ارب سے زائد ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی جانب سے خرچ کی جانے والی یہ رقم ان کی دولت کے سامنے معمولی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024