Monday, June 2, 2025, 10:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا

ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا

ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدرٹرمپ کے ٹیکس بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک، ٹرمپ انتظامیہ میں صرف پانچ ماہ کی خدمات کے بعد باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مسک نے کہا ’ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری مقررہ مدت مکمل ہو چکی ہے، اور میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فضول اخراجات میں کمی کا موقع دیا۔‘

مسک نے عندیہ دیا کہ یہ مہم ان کے بغیر بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے ایکس پر مزید لکھا ’ڈوج مشن وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا، کیونکہ یہ پورے نظامِ حکومت میں طرزِ زندگی بن جائے گا۔‘

banner

ایلون مسک وائٹ ہاؤس میں بطور سینئر ایڈوائزر کام کر رہے تھے اور امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ تھے۔

ایلون مسک اس دوران انہوں نے حکومت میں کفایت شعاری کو فروغ دینے کے مقصد سے کام کیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص مسک، امریکی سول سروس کی ایک کیٹیگری ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کے تحت کام کر رہے تھے، جو سرکاری عملے کو ایک سال میں 130 دن سے زیادہ خدمات انجام دینے سے روکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق مسک کے ’عہدے سے رخصت ہونے‘ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ ہفتوں میں ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو نے قانون سازوں کو ڈوج کی سست پیش رفت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ایوان نمائندگان میں حال ہی میں منظور ہونے والے ریپبلکن ٹیکس بل کو تنقید کا نشانہ بنایا جو کہ کانگریس میں ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے۔

مسک نے کہا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ کوئی بل یا تو بڑا ہو سکتا ہے یا خوبصورت، لیکن دونوں ایک ساتھ شاید نہ ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024