اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے امدادی سرگرمیاں معطل ہوئیں تو ایلون مسک حرکت میں آگئے
ایلون مسک نے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اپنی کمپنی اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
ایلون مسک کا یہ بیان ایک امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کی ایکس پر کی گئی پوسٹ پر آیا
۔
امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کا کہنا تھا کہ 22 لاکھ کی آبادی کا مواصلاتی رابطہ منقطع کرنا ناقابل قبول ہے، صحافی، طبی عملہ، انسانی حقوق کے کارکن اور معصوم لوگ سب متاثر ہوں گے۔
جواب میں ایلون مسک نے ری پوسٹ کرتے ہوئے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسٹار لنک عالمی سطح پر منظور امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد کرے گی’۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سےکٹ گیا ہے