Thursday, September 19, 2024, 12:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک کے ساتھ تعلقات کا الزام، گوگل کے شریک بانی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی

ایلون مسک کے ساتھ تعلقات کا الزام، گوگل کے شریک بانی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی

ایلون مسک اور شناہن دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے ایلون مسک کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے بعد اپنی اہلیہ نیکول شناہن کو طلاق دیدی

گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے ایلون مسک کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے بعد اپنی اہلیہ نیکول شناہن کو طلاق دیدی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کی طلاق کو 26 مئی 2023 کو حتمی شکل دی گئی تھی اور اب وہ اپنی چار سالہ بیٹی کی قانونی تحویل کیلئے کیس دائر کریں گے۔

banner

ایلون مسک اور شناہن دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کے ایک مضمون کے جواب میں مسک نے 25 جولائی 2022 کو ”ایکس“ پر لکھا، ’سرگئی اور میں دوست ہیں اور کل رات ایک ساتھ پارٹی میں تھے۔ نکول کو تین سالوں میں صرف دو بار دیکھا ہے، دونوں بار آس پاس بہت سے دوسرے لوگ تھے اور دونوں کے درمیانکچھ بھی رومانوی نہیں۔


شناہن نے اس اسکینڈل کو ”بالکل کمزور“ قرار دیا اور اصرار کیا کہ وہ اور مسک کبھی بھی دوست سے زیادہ نہیں تھے۔

انہوں نے مسک کے ساتھ رومانوی تعلقات یا افیئر سے انکار کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024