Monday, June 9, 2025, 11:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلینا ریبا کینا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایلینا ریبا کینا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کینا نے حریف بیلاروس کی سبالینکا کو صرف 70 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قازقستان کی 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

banner

ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی عالمی نمبر دو آریا نا سبالینکا کو صرف 70 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ ایلینا ریبا کینا کے ٹینس کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اےٹائٹل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024