Sunday, September 8, 2024, 1:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمازون کے بانی ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایمازون کے بانی ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ چند ماہ کے دوران برنارڈ آرنلٹ اور جیف بیزوز کے درمیان دنیا کے امیر ترین فرد بننے کی دوڑ دیکھنے میں آئی ہے۔

جس دوران کئی بار ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور پھر برنارڈ آرنلٹ ان کو پیچھے چھوڑ کر اوپر آگئے۔

مگر اب ایک بار پھر ایمازون کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ پہلے سے دوسرے نمبر پر منتقل ہوگئے ہیں۔

برنارڈ ارنلٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6.73 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے جبکہ چند ہفتوں کے دوران انہیں 27 ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

banner

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز 205 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ برنارڈ آرنلٹ 203 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کافی عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس وقت 202 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

یعنی ایلون مسک بھی جلد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کر سکتے ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 169 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ گوگل کے شریک بانی لیری پیج 156 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024