Saturday, April 19, 2025, 12:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمریٹس ائیرلائن کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں 14 نومبر تک کی توسیع

ایمریٹس ائیرلائن کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں 14 نومبر تک کی توسیع

ٹکٹوں کی تبدیلی اور منسوخی کے چارجز معاف کردئیے جائیں گے، انتظامیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ایمریٹس ایئرلائن نے اسرائیل جانے والی اپنی تمام پروازوں کی معطلی میں 14 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے 20 اکتوبر تک فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا،جس میں 26 اکتوبر تک کی توسیع کی گئی تھی،اب پروازوں کی معطلی میں ایک بار پھر سے توسیع کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر سے پہلے جاری کردہ ٹکٹوں کی تبدیلی اور منسوخی کے چارجز معاف کردئیے جائیں گے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے بعد متحدہ عرب امارات کی دیگر ایئر لائنز نے بھی اپنے فلائٹ آپریشن کو ایڈجسٹ کر لیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024