Tuesday, November 12, 2024, 6:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمسٹرڈیم میں میچ کے بعد اسرائیلی فٹ بال ٹیم کے فینز پر تشدد

ایمسٹرڈیم میں میچ کے بعد اسرائیلی فٹ بال ٹیم کے فینز پر تشدد

پرتشدد واقعات کا آغاز اسرائیلی ٹیم کے شائقین نے کیا؛ فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی ملک نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں یورپا لیگ کے ایک میچ کے بعد پر تشدد واقعات پھوٹ پڑے۔

شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد پانچ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ پولیس نے 62 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

ایمسٹرڈیم شہر کی پولیس نے کہا کہ فسادیوں نے اپنی ٹیم کی حمایت کرنے والے اسرائیلی شائقین کو نشانہ بنایا۔

حکام کے بقول اسرائیلی حامیوں پر شہر کے متعدد علاقوں میں حملے کیے گئے۔ پولیس نے کئی بار مداخلت کر کے اسرائیلی حامیوں کو ان کے ہوٹلوں تک پہنچایا۔

banner

ایمسٹرڈیم شہر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے باوجود اسرائیل کے حامی زخمی ہو ئے۔

ایمسٹرڈیم میں ہونے والے واقعات پر فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن نے دعوی کیا کہ پرتشدد واقعات کا آغآز اسرائیلی ٹیم مکابی تل ابیب کے شائقین کی طرف سے کیا گیا تھا۔
پی ایف اے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شائقین نے ان گھروں اور دکانوں پر حملہ کیا تھا جہاں فلسطینی پرچم لگا تھا۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ وسیع شواہد کے جواب میں فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے کسی “ٹھوس کارروائی” کا انتظار کر رہی ہے۔

ایمسٹرڈیم کے پولیس چیف نے پی ایف اے کے الزامات کی کچھ حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے 24 گھنٹے قبل بدھ کو “دونوں طرف سے واقعات” سامنےآئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024