Sunday, March 30, 2025, 8:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمسٹرڈیم میں چاقو سے حملہ، 2 امریکیوں سمیت 5 افراد زخمی

ایمسٹرڈیم میں چاقو سے حملہ، 2 امریکیوں سمیت 5 افراد زخمی

مشتبہ شخص خود بھی زخمی ہوا ہے؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک شخص نے چاقو کے حملے میں دو امریکی شہریوں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایمسٹرڈیم پولیس نے ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ آج دوپہر کو چاقو سے حملے کے واقعے میں چار نہیں بلکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، مشتبہ شخص خود بھی زخمی ہوا ہے۔‘

پولیس نے ڈیم سینٹرل اسکوائر کے قریب چاقو کے حملے کے محرک کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ مشتبہ شخص نے بےترتیب طور پر متاثرین کو نشانہ بنایا ہو، لیکن اصل مقصد اب تک نامعلوم ہے۔’

banner

حکام نے بتایا کہ ’مشتبہ شخص کو ایک شہری کی مدد سے قابو کیا گیا۔ اس کی ٹانگ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔‘

پولیس کے ترجمان نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس سے بعد میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

حکام نے زخمیوں کی مدد کے لیے ایک ٹراما ہیلی کاپٹر ڈیم سینٹرل اسکوائر پر بھیجا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دو شدید زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 67 سالہ خاتون اور ایک 69 سالہ مرد شامل ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے، پولینڈ کا ایک 26 سالہ مرد، بیلجیئم کی 73 سالہ خاتون اور ایمسٹرڈیم کی ایک 19 سالہ خاتون شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024