Thursday, May 8, 2025, 11:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں بھی نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کردیا۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز میں سزا کیخلاف نواز شریف جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا استغاثہ کے موقف کو ثابت کرنے کیلئے کوئی دستاویز موجود نہیں، بے نامی کیلئے 4 مندرجات کا ثابت ہونا ضروری ،کوئی ایک بھی ثابت نہ ہو تو وہ بےنامی کے زمرے میں نہیں آئیگا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے باعث ریفرنسز دائر کئے گئے تھے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ریفرنس دائر کرنا آپ کی مجبوری تھی،

عدالت نے امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

banner

دوسری جانب عدالت نے نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل واپس لئے جانے پر خارج کر دی

 یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی تھی۔

اسی کیس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

بعدازاں گزشتہ سال 29 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوپر کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024