Thursday, November 21, 2024, 11:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایپکس کمیٹی اجلاس: آرمی چیف کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی

ایپکس کمیٹی اجلاس: آرمی چیف کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی

ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ پر غور

by NWMNewsDesk
0 comment

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتِ حال پر غور کیا گیا اور منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، ساتھ ہی ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ پر غور کیا گیا۔

banner

نگراں وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کےتعاون کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024