142
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے صارفین کے لئے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔
ایکس کے مالک ایلون مسک کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کچھ صارفین کے لیے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن شروع کر رہا ہے۔
Early version of video & audio calling on 𝕏 https://t.co/aFI3VujLMh
— Elon Musk (@elonmusk) October 25, 2023
صارفین کو فیچر استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں آڈیو اور ویڈیو کالنگ سے متعلق فیچر کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔
اب جسے کال کرنی ہے اس کے DM میں جاکر فون آئکن کو کلک کرنا ہوگا جو آپ کی اسکرین کے اوپر کی طرف دائیں کونے میں موجود ہوگا اور آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کر کے کال کر سکتے ہیں۔
