Saturday, September 7, 2024, 9:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت

ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت

فحش مواد از خود 18 سال سے کم عمر ایکس صارفین کو نظر نہیں آئے گا ؛ ایکس

by NWMNewsDesk
0 comment

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی مواد پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حیران کن طور پر عریاں مواد کی اشاعت کی بھی باضابطہ اجازت دے دی۔

اب ہر کوئی فحش اور جنسی مواد بھی سرعام شائع کر سکے گا، تاہم اس کے لیے مواد اپلوڈ کرنے والے کو انتباہ کا لیبل لگانا پڑے گا۔

فحش اور جنسی تشدد اور تسکین پر مبنی مواد کو اپلوڈ کرتے وقت صارف کو لیبل لگانا پڑے گا کہ مذکورہ مواد نابالغ افراد کے لیے نہیں ہے اور ساتھ ہی بتانا پڑے گا کہ مذکورہ مواد ممکنہ طور پر کسی کی دل آزاری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق فحش مواد از خود 18 سال سے کم عمر ایکس صارفین کو نظر نہیں آئے گا اور نہ ہی ایسے صارفین مواد کو دیکھ پائیں گے، جن کی پروفائل پر ان کی تاریخ پیدائش درج نہیں ہوگی۔

banner

علاوہ ازیں فحش مواد کو اپلوڈ کیے جانے کے بعد کمپنی خود بخود خفیہ رکھے گی اور کسی بھی صارف کی جانب سے مواد پر دوبار کلک کرنے پر اسے فحش مواد تک رسائی دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ اس طرح کے فحش مواد کو بھی لیبل کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔

ایکس نے فحش فلموں میں اداکاری کرنے والے اداکاروں و ماڈلز کو پہلے ہی ایسا مواد اپلوڈ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور اب ایسے اداکار مختلف فیچرز کے تحت پیسوں کے عوض صارفین کو فحش مواد ایکس پر دکھاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024