پاکستان کی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے مختصر پیغام رسانی کا پلیٹ فارم ایکس بلاک کرنے کا حکم وزارت داخلہ نے دیا تھا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکلا کی طرف سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے 17 فروری کو دیے جانے والے حکم کا نفاذ کیا ہے۔
جمعرات کے روز وکلا کی طرف سے شیئر کیے جانے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلیجینس اداروں کی رپورٹس پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر ایکس ( ٹوئٹر) کو اگلے احکامات تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔”لہذا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو مناسب طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔”
پاکستان میں ایکس کی بندش اپنے پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔