Friday, October 18, 2024, 2:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایکس کا پوسٹ لائیکس کا آپشن پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

ایکس کا پوسٹ لائیکس کا آپشن پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

صارفین کسی پوسٹ کو بغیر کسی خوف کے لائیک کر سکیں گے؛ ایلون مسک

by NWMNewsDesk
0 comment

یکس (ٹوئٹر) کی جانب سے پوسٹس لائیکس کو چھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم تبدیلی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کو بغیر کسی خوف کے لائیک کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے 2023 میں ایکس پریمیئم کے صارفین کے لیے لائیکس ٹیب چھپانے کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

banner

کمپنی کی جانب سے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ہر صارف کے لیے لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کا تحفظ حاصل ہوسکے۔

کمپنی کے مطابق صرف آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی پوسٹ کو کون لائیک کر رہا ہے جبکہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہو سکے گا۔

پبلک لائیکس سے مراد صارف کے پروفائل پیج میں موجود وہ سیکشن ہے جس میں ان تمام پوسٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ نے لائیک کی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024