یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی ڈسٹرائر نے بحیرہ احمر میں یمن میں حوثی باغیوں کے 14 ڈرونز کو مار گرایا۔
بیان میں کہا گیا 16 دسمبر کی صبح سویرے بحیرہ احمر میں کام کرنے والے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس کارنی نے 14 ڈرونز کو مار گرایا۔ یہ ڈرونز یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بھیجے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی نظام کا اندازہ خودکش حملہ کرنے والے ڈرونز کے طور پر کیا گیا اور ان ڈرونز کو علاقے میں بحری جہازوں کو کسی نقصان یا کسی جانی نقصان کی اطلاع کے بغیر مار گرایا گیا۔ اس حوالے سے بحیرہ احمر میں علاقائی شراکت داروں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
برطانیہ نے بھی ہفتہ کو اعلان کیا کہ اس کے ایک تباہ کن طیارے کو جمعہ کی رات مار گرایا گیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ راتوں رات HMS ڈائمنڈ نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہاز رانی کو نشانہ بنانے والا حملہ آور ڈرون مار گرایا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ فوجی بحری جہاز نے سی وائپر سے میزائل فائر کیا جو ٹارگٹ کو کامیابی سے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ہفتہ کو کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے تجارتی جہازوں پر کیے جانے والے حملے غیر قانونی اور خطرناک ہیں اور ان پر توجہ دی جانی چاہیے۔