Sunday, September 8, 2024, 12:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایک دن میں 11.7 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والا ارب پتی شخص

ایک دن میں 11.7 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والا ارب پتی شخص

ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مائیکل ڈیل کی دولت میں لگ بھگ 12 ارب ڈالرز کی کمی

by NWMNewsDesk
0 comment

کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مائیکل ڈیل کی دولت میں لگ بھگ 12 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈیل کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 31 مئی کو گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں مایکل ڈیل کو 11.7 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کی دولت 11.7 ارب ڈالرز کی کمی کے بعد 107 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے اور وہ ابھی دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مگر ابھی تو یہ آغاز ہے اور ماہرین کے مطابق مائیکل ڈیل کے اثاثوں میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آسکتی ہے۔

banner

اس کی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرورزپر کمپنی کی پالیسی کو پسند نہیں کیا گیا۔

مائیکل ڈیل کی دولت میں اضافہ ڈیل ٹیکنالوجیز کے حصص سے ہی ہوتا ہے جس کی بنیاد انہوں نے 40 سال قبل اس وقت رکھی تھی جب وہ ٹیکساس یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے۔

2024 مائیکل ڈیل کے کافی اچھا سال ثابت ہوا ہے اور پہلی بار ان کے اثاثوں کی مالیت اے آئی کمپیوٹنگ آلات کی مانگ کے باعث 100 ارب ڈالرز کے ہندسے کوعبور کرگئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 مئی کو کمپنی کی جانب سے 2024 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مگر رپورٹ کے بعد یہ خدشات سامنے آئے تھے کہ ڈیل کے تیار کردہ اے آئی سرورز سے کمپنی کو زیادہ آمدنی نہیں ہوگی جس کے بعد حصص کی قیمتوں میں کمی آئی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث مائیکل ڈیل اس سال سب سے زیادہ کمانے والے تیسرے فرد ہیں جن کی دولت میں اب تک 28.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024