Wednesday, November 13, 2024, 7:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپ نے روس کو میزائل منتقل کرنے پر ایران پرپابندیاں لگادیں

یورپ نے روس کو میزائل منتقل کرنے پر ایران پرپابندیاں لگادیں

جب سے اقتدار میں ہوں روس کو اسلحہ فراہم نہیں کیا؛ مسعود پیزشکیان

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین نے روس کو میزائل منتقل کرنے پر 7 مختلف افراد اور 7 مختلف اداروں بشمول ایرانی فضائی کمپنی ‘ایران ایئر’ پر پابندیاں عائد کردیں۔

ایرانی فضائی کمپنی کو اس لیے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے کہ یورپی یونین اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ‘ایران ایئر’ روس کو بیلسٹک میزئال منتقل کرنے میں بروئے کار رہی ہے۔

اس فہرست میں پہلے سے ایرانی ایئرلائن ‘ساھ ایئرلائنز، مہان ایئر اور ایرانی ڈپٹی ڈیفنس منسٹر حمزہ قلندری شامل ہیں جن پر پچھلے ماہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اس نے اپنے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ وہ معلومات شیئر کی تھیں جن سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ روس نے ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں تاکہ وہ یوکرین کے خلاف استعمال کر سکے۔

banner

واشنگٹن نے ان اطلاعات کے فوری بعد ایرانی بحری جہازوں اور ان کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں جو روس کو بیلسٹک میزائل منتقل کرنے میں معاون تھیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے روس کو کم از کم پچھلے ماہ اگست سے جب سے وہ اقتدار میں ہیں کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا ہے۔

خیال رہے پاسداران انقلاب کور کے اعلیٰ حکام اس سے پہلے ہی مختلف قسم کی پابندیوں کی زد میں ہیں ۔ جبکہ ایرانی ایئرکرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹریز ، ایرو سپیس انڈسٹری آرگنائزیشن پر بھی پہلے سے پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

ان پابندیوں کے تحت ان شخصیات اور اداروں کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ افراد کے بین الملکی سفر پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024