Tuesday, June 10, 2025, 12:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اے آئی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ملازمتوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ

اے آئی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ملازمتوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ

امریکہ اور برطانیہ میں اے آئی کے باعث 5 میں سے 2 یا 3 ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں : جارجیو

by NWMNewsDesk
0 comment

آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔

اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے اس خدشے کو درست قرار دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے رواں ہفتے سوئس انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ٹیکنالوجی کو ملازمتوں کے لیے سونامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی بتدریج دنیا بھر میں ملازمتوں کو متاثر کرے گی کیونکہ کاروباری ادارے اسے اپنے آپریشنز کا حصہ بنا رہے ہیں۔

banner

انہوں نے انتباہ کیا کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ میں اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث ہر 5 میں سے 2 یا 3 ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ ان خدشات کے باوجود ابھی کچھ بھی طے شدہ نہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے سے دنیا کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ معاشرے میں عدم مساوات کو بڑھانے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے انتباہ کیا کہ ہمارے پاس لوگوں کو تیار کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے اور اس حوالے سے فوری طور پر درست اقدامات کرنے چاہیے تاکہ ورکرز کو تحفظ مل سکے اور انسانیت کے لیے یہ ٹیکنالوجی مفید ثابت ہو۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آئی ایم ایف سربراہ کی جانب سے یہ انتباہ کیا گیا۔

اس سے قبل جنوری 2024 میں عالمی ادارے کے ایک تجزیے میں انہوں نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ حکومتوں کی جانب سے خطرے سے دوچار ورکرز کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024