Monday, September 16, 2024, 3:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب کی 7 دن قبل درست پیشگوئی کرنے میں کامیابی

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب کی 7 دن قبل درست پیشگوئی کرنے میں کامیابی

افریقہ اور ایشیا میں سیلاب کی پیشگوئی کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے قبل از وقت دریائی سیلاب کی درست پیشگوئی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی ٹیکنالوجی کو کمپنی کی جانب سے دریائی نظام کی جانچ پڑتال کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے کچھ کیسز میں 7 دن قبل ہی دریائی سیلاب کی کامیاب پیشگوئی کر دی تھی۔

مگر سیلاب کے حوالے سے پیشگوئی کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ بیشتر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا پیمانہ نہیں ہوتا۔

banner

اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے مشین لرننگ ماڈلز کو ہر طرح کے متعلقہ ڈیٹا سے تربیت دی گئی تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔

اس کے بعد کمپنی کی جانب سے مقامی نقشے تیار کیے گئے اور ہر مقام کے لاکھوں سمولیشنز چلائے گئے۔

ان تکنیکس کے امتزاج سے مشین لرننگ ماڈلز کے لیے سیلاب کی قبل از وقت درست پیشگوئی کرنا ممکن ہوگیا۔

گوگل نے توقع کا اظہار کیا کہ ان تکینیکس کو عالمی سطح پر مسائل کے لیے حل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تحقیق کے مطابق اوسطاً اے آئی ٹیکنالوجی نے سیلاب کی پیشگوئی 5 دن قبل کی، مگر کچھ کیسز میں اے آئی ماڈلز نے 7 دن قبل پی سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے مختلف خطوں جیسے افریقا اور ایشیا میں سیلاب کی پیشگوئی کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ گوگل نے اس ٹیکنالوجی سے 80 ممالک میں سیلاب کی درست پیشگوئی کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024