سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ اور اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں، گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینش حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 2-6، 7-5 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
This is 🫵 moment, Jannik 🇮🇹@janniksin becomes the first ITALIAN to advance to the semi-finals in the tournament’s 54-year history!#NittoATPFinals pic.twitter.com/0G7dUZf1IV
— ATP Tour (@atptour) November 16, 2023
سربیا کے عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ جنہوں نے جمعرات کو ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دی تھی، ان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے فتح درکار تھی۔
نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل کا تعاقب کر رہے ہیں، راؤنڈ رابن گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے، فورتھ سیڈڈ جینک سنرسیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دینا ضروری تھا ، ہولگر رونے کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کرلی ہے۔
Novak will be there…
NO MATTER WHAT! 😉
Defending champion @DjokerNole qualifies for the semi-finals of the #NittoATPFinals for the 12th time! pic.twitter.com/YRMXKe9jpN
— ATP Tour (@atptour) November 16, 2023
جوکووچ ٹورنامنٹ کی 54 سالہ تاریخ میں آخری چار میں پہنچنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئےہیں ۔