Thursday, November 21, 2024, 6:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی: امریکی سینیٹر

بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی: امریکی سینیٹر

پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی اور یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے ڈی ایم وی چیپٹر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد سےکہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی، یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے۔

banner

امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے، امریکا، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔۔امریکا نے پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024