Friday, July 25, 2025, 6:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بائیڈن اور ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

بائیڈن اور ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

دونوں رہنما5نومبر کو صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مدِ مقابل ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے جس کے بعد دونوں رہنما پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مدِ مقابل ہوں گے۔

منگل کو دونوں رہنماؤں نے ریاست جارجیا، مسی سپی اور واشنگٹن میں ہونے والی پرائمریز میں کامیابی حاصل کی۔

صدر بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس 1968 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 102 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی۔

اسی طرح ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے 1215 ڈیلیگیٹس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 137 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی۔

banner

دونوں رہنماؤں نے صدارتی نامزدگی کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس کی تعداد حاصل کر لی ہے جس کے بعد پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اب یہ دونوں رہنما مدِ مقابل ہوں گے۔

البتہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے کنونشنز میں کیا جائے گا۔

ری پبلکن پارٹی کا کنونشن جولائی میں جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کنونشن اگست میں ہونا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر کا انتخاب براہِ راست امریکی ووٹر نہیں کرتے بلکہ صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے روز امریکی ووٹرز الیکٹورل کالج کے ارکان کو منتخب کرتے ہیں جس کے بعد یہی ارکان صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

سیاسی جماعتیں ہی تمام ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے ارکان منتخب کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024