Monday, September 16, 2024, 4:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بائیکاٹ مہم کے اثرات کے بعد میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ

بائیکاٹ مہم کے اثرات کے بعد میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ الونیال کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا دیئے جانے کے بعد میکڈونلڈز پر تنقید کا آغاز ہوا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے ردعمل میں ہونے والے بائیکاٹ کے بعد اپنے تمام اسرائیلی ریسٹورنٹ مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں میکڈونلڈز کی فرنچائزز رکھنے والی کمپنی الونیال سے 225 ریسٹورنٹ خریدنے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ ان ریسٹورنٹس میں تقریباً پانچ ہزار افراد کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ الونیال کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا دیئے جانے کے بعد میکڈونلڈز پر تنقید کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد اکتوبر سے ہی خطے میں اس کا کاروبار متاثر ہونا شروع ہو گیا تھا۔

میکڈونلڈز کی جانب سے کہا گیا کہ الونیال کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ الونیال 30 سال سے اسرائیل میں میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹس چلا رہی تھی۔

banner

میکڈونلڈز کی جانب سے اس معاہدے میں طے کی جانے والی رقم کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم فاسٹ فوڈ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنا کاروبار ختم نہیں کریں گے۔

یہ بائیکاٹ مہم تب شروع ہوئی تھی جب میکڈونلڈز کی مقامی کمپنی نے غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں میں مفت کھانا تقسیم کیا تھا۔

میکڈونلڈز کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ مشرق وسطی میں اس کا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم فرانس، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی میکڈونلڈز کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔

چیف ایگزیکٹیو کرس کیمپزنسکی نے لنکڈ ان پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اس سارے ردعمل کا الزام ’غلط معلومات‘ پر لگایا تھا۔

تاہم اس بیان سے بائیکاٹ کی مہم پر کوئی اثر نہیں پڑا اور چار سال میں پہلی بار میکڈونلڈز اپنے سہ ماہی سیلز ہدف پورے نہیں کر پائی۔

امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز اس وقت سے بائیکاٹ اور تنقید کا شکار ہے جب الونیال کمپنی (جو اسرائیل میں میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹس کی مالک اور ان کو سنبھالتی ہے) نے 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کو مفت کھانا عطیہ کرے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024