قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری اپنے پیغام می بابر اعظم نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس فیصلے کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023
پی سی بی نے بابراعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں،
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد حفیظ کو پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔
Former 🇵🇰 captain Mohammad Hafeez has been given the responsibility of Director – Pakistan Men's Cricket Team.
The PCB has changed the portfolio of the Pakistan coaching staff. All coaches will continue to work in National Cricket Academy while PCB will announce the new coaching… pic.twitter.com/zwwnsj5lzs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023