Thursday, September 19, 2024, 8:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » باب المندب کے قریب حوثیوں کا ایک بحری جہاز پرکروز میزائل حملہ

باب المندب کے قریب حوثیوں کا ایک بحری جہاز پرکروز میزائل حملہ

اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہاز ہدف ہیں : حوثی گروپ

by NWMNewsDesk
0 comment

حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے زمین پرمار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا جس نے ایک موٹربوٹ کو نشانہ بنایا ہے۔جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ آبنائے باب المندب سے تقریباً 60 ناٹیکل میل شمال میں ہوا۔

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے ایک بیان میں کہا کہ حکام بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی قومیت کے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو گزرنے سے روک دے گا ، اس نے غزہ میں جاری جنگ روکنے، غزہ کے محصورین کو طبی امداد اور خوراک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

banner

حوثیوں کا کہنا تھا کہ غزہ کو امداد فراہم نہ کی گئی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہازاس کا جائز ہدف ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024