Saturday, November 23, 2024, 10:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے سابقہ ایم پی اے ایم این ایز کی تفصیلات جاری

بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے سابقہ ایم پی اے ایم این ایز کی تفصیلات جاری

لسٹ میں سرفہرست سابق ایم این اے اور وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کیسکو نے بل ادا نہ کرنے والے سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور اہم با اثر شخصیات کی لسٹ تیار کرلی ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق لسٹ میں سرفہرست سابق ایم این اے اور وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ہیں جن پر کیسکو کا 49 لاکھ 54 ہزار 554 روپے واجب الادا ہے

کیسکو حکام کے مطابق سابق ایم این اے عبدالقہار ودان کیسکو کے 9 لاکھ 16 ہزار 253 روپے کے نادہندہ ہیں۔

banner

حاجی احمد نواز کیسکو کے 1 لاکھ 79 ہزار 58 روپے کے نادہندہ نکلے۔ کیسکو حکام کے مطابق میر ضیا اللہ کیسکو کے 15 لاکھ 73 ہزار172 روپےکے نادہندہ ہیں۔

عاصم کرد گیلو کیسکو کے 20 لاکھ 60 ہزار591 روپے کے نادہندہ ہیں۔ ظفر زہری کیسکو کے 11 لاکھ 65 ہزار 725 روپے کے نادہندہ نکلے۔

نصیب اللہ بازئی کیسکو کے 4 لاکھ 47 ہزار 810 روپے کے نادہندہ ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ وڈیرہ شیرین مری کیسکو کے 86 ہزار 953 روپے کے نادہندہ ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024