Sunday, December 22, 2024, 5:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحری جہازوں پر حملے: امریکا کا یمنی حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان

بحری جہازوں پر حملے: امریکا کا یمنی حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان

امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈ، بحرین اور سیشلز شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کا جواب دینے کیلئے امریکا نے یمن کے حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈ، بحرین اور سیشلز شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا تھا جبکہ کئی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یمنی حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ڈنمارک، جرمن، فرانس، برطانیہ، ناروے اور تائیوان کی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی تھی۔

banner

واضح رہے کہ اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نے حوثیوں کے حملوں کیخلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حوثیوں کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل کیلئے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024