Thursday, September 19, 2024, 12:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتا ہو گیا

بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتا ہو گیا

کافکا میٹلر نامی ترک کارگو جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بحیرہ اسود (بلیک سی) میں طوفان کی زد میں آکر ترکیہ کا کارگو بحری جہاز عملے سمیت لاپتا ہوگیا۔

ترک حکام کے مطابق لاپتا ترک کارگو جہاز سے بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد سے بحری جہازعملے سمیت لاپتا ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاپتا ہونے والے کافکا میٹلر نامی ترک کارگو جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے رپورٹ کیا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا ہے۔

banner

حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں سمندری طوفان کے باعث لاپتا جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیوں کے روانہ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ تیز ہوائوں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش کا کام شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024