Thursday, November 21, 2024, 8:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ روم میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

بحیرہ روم میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

طیارہ 10 نومبر کو گر کر تباہ ہوا تھا، رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کا فوجی طیارہ تربیتی مشن کے دوران مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یو ایس یورپی کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ جمعہ کی شام کو گر کر تباہ ہوا، (EUCOM) نے کہا کہ عملے کے پانچوں ارکان اس وقت مارے گئے جب طیارہ فوجی تربیت کے ایک حصے کے طور پر معمول کے فضائی ایندھن بھرنے کے مشن کے دوران گر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فوج کاکہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس میں کسی دشمنانہ سرگرمی کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

ای یو کام نے اتوار کو بتائا کہ قریبی امریکی فوجی طیارے اور بحری جہاز کے ذریعے گرنے والے طیارے کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں فوری طور پر شروع کی گئیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024