50
برازیل میں بس حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی ملٹری ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں اور 15 دیگر مسافر زخمی بھی ہو ئے ہیں ۔
حادثہ ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سوکوئی کے درمیان پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس 24 مسافروں کو لے کر جارہی تھی، زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔