79
برازیل کے بیشتر شہروں کو شدید ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے مختلف حصوں میں درجۂ حرارت معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچنے پر نیا ریکارڈ بن گیا۔
اس موقع پر ریو ڈی جنیرو میں گرمی کی شدت 58 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی گئی۔
دوسری جانب برازیلی شہر ساؤپالو میں بھی شدید گرمی ہے جبکہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔