Saturday, July 26, 2025, 5:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برازیل کے سابق فٹبالر زیادتی کیس میں گرفتار

برازیل کے سابق فٹبالر زیادتی کیس میں گرفتار

روبن ہو پر میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برازیل کےسابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برازیل کے سابق فٹبالرروبن ہو کو اجتماعی زیادتی کیس میں سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا

عدالت نے فٹبالر کو 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔

banner

اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب روبن ہوکا مؤقف ہے کہ خاتون کے ساتھ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024