Friday, November 22, 2024, 8:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز( اے ٹی پی ) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔

برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کی چیمپئن آرینا سبالینکا نے آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

25 سالہ آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو شکست دی تھی، برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر 2023سے 7 جنوری 2024تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024