Sunday, September 8, 2024, 12:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا

برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا

2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی بینک سینٹینڈر کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا۔

ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔

برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں۔

banner

ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔ ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔

دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے۔

بینک حکام کے مطابق برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند دن قبل امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024