برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن بے شمار افواہوں کے درمیان طویل عرصے کے بعد منظرعام پر آگئیں۔
ہفتے کو کیٹ مڈلٹن کو شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر فارم شاپ پر دیکھا گیا جو ان کے گھر ایڈیلیڈ کاٹیج سے تقریباً ایک میل دور ہے۔
کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم ونڈسر فارم شاپ پر جانے سے قبل ہفتے کی صبح اپنے بچوں 10 سالہ شہزادہ جارج، 8 سالہ شہزادی شارلٹ، اور 5 سالہ شہزادہ لوئس کی کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے بھی گئے تھے۔
رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر فارم شاپ پر شاپنگ کرنے آئی تھیں، اس دوران وہ بہت خوش اور صحت مند لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو پیٹ کی سرجری ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن دو ماہ سے منظرِ عام سے غائب تھیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں پچھلے کچھ عرصے سے میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔