Thursday, September 19, 2024, 8:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی فوجی اب باقاعدہ اپنی داڑھی رکھ سکیں گے

برطانوی فوجی اب باقاعدہ اپنی داڑھی رکھ سکیں گے

برطانوی فوج نے ’داڑھی’ سے متعلق 100 سالہ پابندی ختم کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی فوجی جوان اور افسران اب باقاعدہ اپنی داڑھی رکھ سکیں گے اور اسے بڑھا بھی سکیں گے، برطانوی فوج میں 100 سال سے زائد عرصے سے لگی پابندی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

کنگ چارلس کی منظوری کے بعد ملٹری چیف نے 100 سال سے زائد عرصے کی اس پابندی کا خاتمہ کیا ہے۔

ہیڈ آف آرمی جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی جانب سے فیصلہ اُس وقت کیا گیا جب فوج میں ہونے والے سروے میں اکثریتی جوانوں نے داڑھی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وارانٹ افسر کلاس 1 پال کارنے کے مطابق داڑھی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی صاف صفائی کا دھیان ضروری رکھنا ہوگا۔

banner

نئی پالیسی کے مطابق ایک مکمل سیٹ داڑھی کی ہی اجازت ہوگی، جس کی لمبائی 2 اعشایہ 5 ملی میٹر ہو سکتی ہے یعنی گریڈ 1 اور گریڈ 8 جو کہ 25 اعشاریہ 5 ملی میٹر یا 1 انچ بنتی ہے۔

تاہم چہرے کے رخسار کے بال اور گردن پر موجود داڑھی کے بال صاف کرنا ضروری ہوگا، جبکہ اس حوالے سے کوئی دیگر رنگ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے 19 ویں صدی میں برطانوی فوجیوں پر داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، اگرچہ اس حوالے سے ڈیبیٹ اور تنقید ہوتی رہی تاہم پالیسی تبدیل نہ کی جا سکی تھی۔

دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کے کیمیائی خطرے سے دوچار ہوئے تو داڑھی منڈوانی پڑے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024