Wednesday, September 18, 2024, 9:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم رشی سونک نےڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔

برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔

رشی سونک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی ہے۔

banner

برطانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، میں معاشی استحکام بحال کرنےکیلئے حکومت میں آیا تھا، جس کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں ،جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔

وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔

رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبرپارٹی کو حکمران کنز رویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024