Thursday, September 19, 2024, 11:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی

برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی

نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024ء سے ہو گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے فیملی ارکان کو لانے کیلئے آمدن کی حد کم دی۔

برطانوی حکومت نے فیملی ارکان کو برطانیہ لانے کیلئے آمدن کی حد کم کرتے ہوئے اسے 38 ہزار 700 پاؤنڈ سے کم کر کے 29 ہزار پاؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024ء سے ہو گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ہی برطانیہ نے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے شرائط سخت کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کر دی تھی، ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزے پر آنے والوں کو زیادہ تنخواہ کی حد سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

ہوم سیکرٹری کا نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیگریشن ہیلتھ سرچارج 624 سے بڑھا کر 1,035 پاؤنڈ کر دیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو والدین اور بچے لانے کی اجازت نہیں ہو گی، جنوری سے غیر ملکی طلبہ قریبی لواحقین کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

banner

حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن سے قبل تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا کیونکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہونے والے افراد حکومت کیلئے سردرد بنے ہوئے ہیں، رواں برس جون تک 52,530 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024